ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب میں صدر راج کے تحت الیکشن کرائے جائیں، انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا جائے:کانگریس

پنجاب میں صدر راج کے تحت الیکشن کرائے جائیں، انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا جائے:کانگریس

Fri, 18 Nov 2016 13:54:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )لاء اینڈ آرڈر کی خراب ہوتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کانگریس نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے اور غیر جانبدار انتظامیہ کے تحت ایک مرحلے میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے ملاقات کی اور کہا کہ ریاست میں جلد سے جلد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا جائے۔زیدی کو سونپے میمورنڈم میں کانگریس نے الزام لگایا کہ ستلج-جمنا لنک نہر کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں لاء اینڈ آرڈ کی حالت خراب ہوئی ہے کیونکہ موجودہ اکالی دل -بی جے پی حکومت سپریم کورٹ میں ریاست کے پانی کے مفاد کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہے۔امریندر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ پنجاب میں قانون وانتظام نہیں ہے جہاں شراب مافیا اور ڈرگس مافیا کافی سرگرم ہیں اور فرضی ایف آئی آر درج کرکے ریاست کی جانب سے خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔اس لیے آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے موجودہ حکومت کو ہٹایا جانا چاہیے اور صدر راج کے تحت غیر جانبدار انتظامیہ کے ذریعہ انتخابات کروائے جانے چاہیے ۔ریاست میں اگلے سال انتخابات کو دیکھتے ہوئے پنجاب کانگریس کے سربراہ نے الیکشن کمیشن سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بلا تاخیر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذکیا جائے۔کانگریس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پنجاب میں دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال انتخابات میں نہیں کیا جانا چاہیے ، ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے پر فوری طور پر پابندی لگنی چاہیے اور ساتھ ہی ریاستی انتظامیہ میں تبادلے پر روک لگنی چاہیے ۔


Share: